ایمرسن یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں: وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال
ملتان: وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا ہے کہ دی ایمرسوئنیز کے تعاون سے ایمرسن یونیورسٹی کو ایک مثالی یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ناممکن ہے، جبکہ دی ایمرسوئنیز غریب اور ذہین طلبہ کی معاونت کر کے ایک قابلِ ستائش خدمت سرانجام دے رہی ہے اور ان کی تمام فیس ادا کر رہی ہے ۔ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے مزید کہا کہ جدید تعلیم، معیاری ماحول اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دی ایمرسوئنیز کے اشتراک سے تعلیمی ترقی کے کئی نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو طلبہ کی تعلیمی و عملی استعداد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا اور ان کی پوری ٹیم اولڈ ایمرسوئنیز کو اکٹھا کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دی امرسوننیز کے سالانہ اجلاس اور نئے عہدے داروں کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دی ایمرسوئنیز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم ذہین طلباء و طالبات کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں اور ہم یہ خدمت کرتے رہیں گے اب فیس کی وجہ سے کوئی پڑھائی سے مرحوم نہیں رہے گا اس یونیورسٹی نے بے شمار ہیرے پیدا کیے ہیں جو کہ پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں تقریب سے ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ طلبہ کو خوب محنت کرنا ہوگی تب ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں اس یونیورسٹی کا معیار بہت بہتر ہے اور ہم سب نے مل کر اس کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے اور وہ اساتذہ اور طلبہ کی محنت سے ہی ممکن ہے تقریب سے عبدالمحسن شاھین، عبدالخالق چوہدری، اکمل وینس اور دیگر نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض پروفیسر علی سخنورنے انجام دیے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے نو منتخب عہدے داروں سے حلف لیا جن میں صدر پروفیسر ڈاکٹر ہارون پاشا، سینیئر نائب صدر عبدالمحسن شاھین، نائب صدر ملک فضیل حسن نائب صدر دویم رانا، شہباز حمید، جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد پروفیسر علی سخنور، جوائنٹ سیکرٹری عبدالخالق چوہدری، فنانس سیکرٹری محمد فاروق نظامی، مجلس عاملہ میں الطاف رسول شاہد، عبدالرزاق پروفیسر اعظم حسین، آصف اقبال خان ملزئی چوہدری محمد بلال نعیم، محمد جمشید رضوانی، مطلوب احمد شیخ اور شیخ احمد عدنان شامل تھے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 518
Total Hits : 773674
Who's Online : 4






















