فتنہ قادیانت کا تعاقب کرتے رہیں گے،ختم نبوت کا منکر کذاب اور دجال ہے: حافظ سلمان اعظم
ملتان: اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ختم نبوت کا منکر کذاب اور دجال ہے،پوری ملت اسلامیہ قادیانوں کے کفر پر متحد ہے تحفظ ختم نبوت کا معاملہ ہو یہ دفاع پاکستان کا ان میں علما اہلحدیث کا کردار سب سے نمایاں نظر آتا ہے ہمارے اسلاف نے ہر دور میں ملکی بقاء و سلامتی اور ختم نبوت کے لیے بے مثال و لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان زیراہتمام تحفظ ختم نبوت سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر مفتی عبدالرحمن قاری ہدایت اللہ رحمانی مولانا عبدالقیوم قاری نزاکت حسین مولانا عمران مولانا سمیع اللہ عبدالرحمن مدنی عمر فاروق عطاء الرحمن محمد سہیل نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 519
Total Hits : 773675
Who's Online : 4






















