ملتان: ملتان کی فلور ملز کااجلاس چوہدری محمد جمیل اور ملک ممتاز حسین شجرا کی میزبانی میں شنگریلا ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت پنجاب کے سابقہ چیئرمین لیاقت علی خاں نے کی جس میں فلور ملز انڈسٹری کے مسائل اور حکومت کی پالیسی پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں 63فلور ملز میں سے 45ملز کے مالکان نے شرکت کی ابرار فلور ملز سے لیاقت علی خان، العطا ء فلور ملز سے محمد رضا، الاحمد فلور ملزسے ندیم احمد میوہ، الحافظ فلور ملز سے عبداللہ، الھدہ فلور ملز سے محمد ارشد، الخیر فلور ملز سے آفتاب اقبال، النور فلور ملز سے نوید حسین، امجد فلور ملز سے زوہیب اصغر، بابا عبدالعزیز فلور ملز سے راوؑ سلطان،بابو فلور ملز سے محمد مدثر، بابو ابراہیم فلور ملز سے بابو ابراہیم، بشیر فلور لز سے شاہد بشیر، بسمہ اللہ فلور ملز سے محمد تھیم، داتا فلور ملز سے جمشید، فیضان فلور ملز سے محمد یوسف، فضل دین فلور ملز سے مہر ریاض حسین، غریب نواز فلورملز سے ملک امتیاز حسین، گر ین فلور ملز سے صدام حسین، حسن فلور ملز سے کامران حسن، بوٹا برادرز سپریم فلور ملز سے چوہدری محمد بوٹا،اتحاد فلور ملز سے حسیب پرویز، ملک محمد یار فلور ملز سے ملک محمد اقبال، مقبول فلور ملز سے احمد مجتبا،مران فلور ملز سے شاہد علی، ملتان فلور ملز سے عابد علی، مقدس فلور ملز سے ظفر حسین،نیشنل فلور ملز سے شہزاد،نواز فلور ملز سے شیخ ارشد، اکرم ڈوگر، ناز فلور ملزسے احمد علی، نیو حافظ فلور ملز سے عبدالرحمٰن، رستم فلور ملز سے راوعثمان، شمشاد فلور ملز سے شمشاد،سندھو فلور ملز سے عدیل سلمان، آصف خان، سلمان فلور ملز سے محمد بلال، سلطان فلور ملز سے محمد سقلین سلطان، یونائیٹیڈفلور ملز سے ملک ممتاز حسین، یوسف فلور ملز سے ملک ربنواز، ظفر فلور ملز سے محمد یا قین، زیب فلور ملز سے محمد اختر، الحلال فلور ملز سے محمد رمضان، گلشن فلور ملز سے افتخار علی شیخ،ملک محمد یار فلور ملز سے محمد عثمان، پربت فلور ملز سے عمیر،قمر فلور ملز سے حسین احمد۔لیاقت علی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ڈی ریگولیٹ پالیسی کو انڈسٹری کے لئے خوش آئندقرار دیا اور کہا کہ اسی وجہ سے فلور ملنگ انڈسٹری اپنا صیح معنوں میں کردار ادا کر سکے گی۔حکومت اسے مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کر دے اور مارکیٹ فورسز کو اپنا کام کرنے دے۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ Foreign Reserveمیں اضافہ ہو جس سے ملک کو فائدہ ہو انڈسٹری بھی اپنا کردار ادا کر سکے۔ اجلاس میں تمام فلور ملز مالکان کے متفقہ طور پر نام نہاد گروپ تشکیل دینے اور ایسوسی ایشن کی کردار کشی کرنے پر اعتراز کیاگیا اور کہا کہ ملتان کی تمام فلور ملز انڈسٹری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ایسوسی ایشن کی پچھلے بیس سال کی خدمات کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کے لئے ہم PFMA پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور یہ کہ ایسوسی ایشن حقیقی معنوں میں انڈسٹری کی ترقی میں سنگ میل حقیقت رکھتی ہے۔تمام ممبران نے اتحاد گروپ سے اپنی لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے صرف ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندہ پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی حقیقی انڈسٹری کی پہچان ہے۔ ملک ممتاز حسین شجرا نے کہا کہ ہم نہ صرف ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب کی فلور ملنگ انڈسٹری کے مسائل کیلئے اپنی بھر پور کوشش جاری رکھیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے چوہدری محمد جمیل نے کہا کہ ہمیں اپنی انڈسٹری کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم کنار کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کی عوام کو بہترین کوالٹی کی سستی ترین گندم کی مصنوعات مہیا کر سکیں جبکہ اجلاس میں پورے پنجاب میں بند فلور ملز کو بھی جلد از جلد فعال کروانے کاو عدہ کیا اور کہا کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور اعلی سطح تک ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیح بنیادوں پر کردار ادا کریں گے۔