وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کا حکم
لاہور : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم ، پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، اس مقصد کے لئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کر دی گئی۔ گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 514
Total Hits : 773670
Who's Online : 4






















