ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں ، جنہوں نے ٹرانسپورٹرز کی اپیل پر جاری نوٹیفکیشن واپس لیا: چوہدری طارق زمان گجر
ملتان: اے سی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری طارق زمان گجرنے صدر ملک جاوید ڈوگر،نائب صدر حاجی طارق وارثی،محمدعقیل،رانا شہزاد علی، عمیر ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم ٹرانسپورٹز کی اپیل پر غور کرتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لیا اور ہم چیئرمین آل پنجاب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ٹرانسپورٹرز پر ہونے والے بھاری بھرکم چالان اور جرمانو ں کی آواز اٹھاتے ہوئے جاری نوٹیفیکشن کو معطل کروایا۔ٹرانسپورٹرز ڈیلی ہزاروں روپے کے چالان اور جرمانوں سے بے حد پریشان تھے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے بڑھتے ہوئے مسائل اورہونے والے چلانوں کے پیش نظر ہماری اپیل پر نظر ثانی کرتے ہوئے جاری نوٹیفیکشن کو 15 روز کے لیے معطل کردیا ان 15 روز میں ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندوں کو ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے نتائج مثبت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں ہرطبقے کے مسائل کو بخوبی حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 523
Total Hits : 773680
Who's Online : 4






















