لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں۔