بدعنوانی کے خلاف اجتماعی جہاد مضبوط قوم کا مضبوط عزم،

ملتان۔۔۔۔بین الاقوامی یوم انسداد بدعنوانی ہر سال 9 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد معاشرے سے کرپشن، ناانصافی اور اقربا پروری کا خاتمہ کرتے ہوئے شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کا پیغام واضح ہے: کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، اور ایک مضبوط ریاست وہی ہے جہاں انصاف ہر دروازے پر یکساں دستک دے۔
ملک کے معروف صنعت کار، چوہدری ذوالفقار علی انجم (چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز، ممبر نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ، ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ) نے اپنے پیغام میں کہا: “کرپشن معاشرتی ناسور بن کر ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ اس ناسور کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی و نجی اداروں میں میرٹ کو فروغ دیا جائے۔
رشوت ستانی اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔
انصاف کو بنیادی بنیاد بنا کر ہر شہری کو اس کا جائز حق دیا جائے۔ ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو فوقیت دی جائے۔ امیر و غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اجتماعی اقدامات کیے جائیں۔
چوہدری ذوالفقار علی انجم نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ:”ہم سب نے کرپشن کے خلاف مل کر جہاد کرنا ہے۔ اپنے گھر، اپنے دفتر، اپنے دائرہ اختیار سے آغاز کریں۔ جب ہر فرد اپنی ذمہ داری نبھائے گا، تب ہی پاکستان کرپشن فری بنے گا۔”
معروف صنعت کار نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناامیدی کا خاتمہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں۔ جب انصاف تیز اور شفاف ہوگا، تو کرپشن خود بخود دم توڑ دے گی۔
Say No to Corruption
یہ سادہ مگر طاقتور پیغام صرف نعرہ نہیں یہ ایک عہد ہے۔ اگر ہم اس پر عمل کریں تو پاکستان مضبوط بھی ہوگا اور ہر پاکستانی خوشحال بھی ہوگا۔