چوہدری سعد محمد کا تاریخی انتخاب ظہور اعوان کی عظیم روایات کو خراجِ تحسین
چوہدری سعد محمد کا تاریخی انتخاب ظہور اعوان کی عظیم روایات کو خراجِ تحسین
تحریر: ایس پیرزادہ
عالمی ادارہ محنت انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن(ILO )
کی گورننگ باڈی دنیا بھر کے محنت کشوں کی اعلیٰ ترین نمائندہ فورم ہے جہاں دنیا کے لیبر معیار طے کیے جاتے
ہیں اور کمیٹیاں عالمی سطح پر محنت کشوں کے فیصلوں میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں پاکستان کے لیے یہ لمحہ فخر ہے کہ گورننگ باڈی کی یہ اہم نشست ایک بار پھر پاکستانی ورکرز کے حصے میں آئی ہے اور اس بار یہ ذمہ داری ایک نوجوان باصلاحیت اور متحرک رہنما چوہدری سعد محمد کے سپرد کی گئی ہے یہ اعزاز نہ صرف ان کی صلاحیت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کی لیبر تحریک کے لیے ایک نئی سمت اور نئی امید کا دروازہ کھولنے کے مترادف ہے ہم چوہدری سعد محمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ ILO کی ایک سو پانچ سالہ تاریخ میں پاکستان سے سب سے کم عمر ممبر بنے ہیں یہ کامیابی اس وقت اور بھی زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن کے سینئر اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ رہنما چوہدری ظہور اعوان نے اپنی گورننگ باڈی کی نشست نوجوان قیادت کے لیے رضاکارانہ طور پر چھوڑ کر تاریخ رقم کر دی انہوں نے اپنی تین سالہ مدت کے دو سال باقی ہوتے ہوئے بھی جون دو ہزار چوبیس میں اپنی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ اس لحاظ سے بھی منفرد تھا کہ ان کا استعفیٰ اس وقت منظور نہیں ہو سکا کیونکہ انہیں ILO کی سی ایف اے کمیٹی میں ایشیا کے اہم ترین مقدمات پیش کرنا تھے چوہدری ظہور اعوان ایشیا پیسیفک کے چالیس ممالک میں سے سات منتخب ارکان میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہیں ورکرز کی جانب سے اسٹار نمائندے کی حیثیت حاصل تھی عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں آئی ٹی یو سی ایشیا پیسیفک سی ایف اے اور دیگر عالمی اداروں نے نومبر دو ہزار چوبیس میں خصوصی الوداعی تقریبات منعقد کیں جن میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا چوہدری سعد محمد کی نامزدگی پاکستان کی لیبر موومنٹ کے لیے نئی توانائی کا باعث ہے بطور جنرل سیکرٹری پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن ان کی محنت وژن اور متوازن قیادت پہلے ہی اپنی مثال آپ ہے اب عالمی سطح پر ان کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ نوجوان قیادت پاکستان کے محنت کشوں کے لیے ایک مضبوط مستقبل تعمیر کر رہی ہے اس موقع پر میں اپنے قائد مختیار اعوان صاحب کا ذکر کرنا ضروری سمجھتی ہوں جن کی قیادت اور رہنمائی میں میں خود بطور Vice Chairperson پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن ساؤتھ پنجاب اور بطور President ڈومیسٹک ورکرز یونین ملتان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہوں ان کی سرپرستی تربیت اور تحریکِ مزدور کے لیے ان کا مسلسل کردار میرے لیے مشعلِ راہ ہے میری جانب سے چوہدری ظہور اعوان صاحب کو ان کی بے مثال خدمات عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور نوجوان قیادت کے لیے راستہ ہموار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں اسی طرح چوہدری سعد محمد کو ILO گورننگ باڈی کے ممبر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کو عالمی سطح پر مزید مضبوطی سے اجاگر کریں اللہ تعالیٰ انہیں اس نئے سفر میں استقامت بصیرت اور کامیابی عطا
فرمائے
آمین ثم آمین









































Visit Today : 32
Visit Yesterday : 608
This Month : 9455
This Year : 57291
Total Visit : 162279
Hits Today : 497
Total Hits : 773653
Who's Online : 5






















