ملتان(صفدربخاری سے)  میڈیا مالکان کی نمائندہ تنظیم میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) پر بھرپور اعتماد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت مزید دو معتبر میڈیا مالکان نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے یاسین لک اور سید ذیشان گیلانی نے ماس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رسمی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب آزاد نیوز کے دفتر، نواں شہر چوک ملتان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی صدر عمر فاروق نے کی۔ تقریب میں سرپرست اعلیٰ حنیف چوہان، چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم، نائب صدر صفدر علی بخاری، ممبران شہزاد خان، محمد فاروق ثانی، سید ذیشان گیلانی، یاسین لک، علی، عدنان ملک، حسنین فاروق، سمیع اللہ، فرحانہ خان سمیت دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سید ذیشان گیلانی (روزنامہ ملتان اپ ڈیٹ + این نیوز) اور یاسین لک (سین نیوز) نے تنظیم کی خدمات، فعال کردار اور میڈیا کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ماس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نئی شمولیت کو تنظیم کے لیے تقویت کا باعث قرار دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عمر فاروق اور دیگر قیادت نے نئے اراکین کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا مالکان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی ، اداروں کے حقوق کے تحفظ اور صحافی برادری کو مضبوط کرنے کے لیے آواز مزید مؤثر انداز میں بلند کی جائے گی ، ماس کو ایک نمائندہ فورم کے طور پر مزید فعال بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ تقریب میں شریک اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ متحد ہوکر کیا جا سکتا ہے، اور ماس اس سلسلے میں ایک مضبوط پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہا ہے۔