ملتان ( صفدربخاری سے ) ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ صدر کے عہدہ پر 8 اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر 6 امیدواروں سمیت نائب صدر ، جوائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری، اور مجلس عاملہ کی گیارہ نشستوں پر مجموعی طور پر تین گروپس کے 124 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے۔ پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ظفر آہیر کے مطابق ملتان پریس کلب میں صدر کے عہدہ پر 8 امیدواروں شکیل انجم، امجد بخاری ، رانا پرویز حمید، عمران خان، راؤ وسیم اصغر، طارق محمود قریشی، ممتاز خان نیاز اور مرزا ندیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ نائب صدر کی دو نشستوں پر 25 امیدوار سامنے آئے ہیں جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سید ناصر زیدی ، نثار اعوان ، مرزا ندیم احمد، شہزاد فرید، طارق قریشی ، خالد چوہدری شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر سات امیدواروں کا مقابلہ ہے جن میں شاہد سٹھو ، شکیل جاوید، طارق انصاری ، اظہار علی عباسی، سید ندیم عباس کاظمی، ملک ارشد ، محمد آصف شامل ہیں۔ فنانس سیکرٹری پر 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے ہیں جن میں فرحان ملغانی ، شریف جوئیہ ، آصف خان، شاہد سٹھو، طارق انصاری، سعید مکول ، اظہار علی عباسی ، مرزا ندیم احمد، عمران خان، عبدالستار قمر ، ناصر ظہیر، پرویز ملک اور خالد کھاکھی شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کی 11 نشستوں پر مجموعی طور پر 65 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ دس فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ اس کے بعد گیارہ فروری کو شیڈول کے مطابق سکروٹنی کے بعد اعتراضات جمع کرائے جائیں گے۔