حکمران ہو ش کے ناخن لیں یہاں جمہوریت ہے بادشاہت نہیں ، شاہی فرمان نہ چلائے جائیں: مفتی عامرمحمود
ملتان : جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامرمحمود نے کہا ہے کہ حکمران ہو ش کے ناخن لیں یہاں جمہوریت ہے بادشاہت نہیں اسی لئے بادشاہی فرمان نہ چلائے جائیں حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بار پھر قوم کی نگاہیں قائد مولانا فضل الرحمن کے عوام دوست مضبوط بیانیہ پر مرکوز ہیں ملتان، شجاع آباد، جلالپور پیروالہ میں یونین کونسل کی سطح پر جے یوآئی کی تنظیم سازی 25دسمبر تک مکمل کرلیں گے اور یوسی سطح پر پرچم کشائی بھی ہو جائے گی ملتان کے12 صوبائی حلقہ جات میں مقرر کئے گئے نگران نظماء عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں حکومت پنجاب کابلدیاتی ایکٹ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جس کے خلاف جے یوآئی ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی اور عوام کے حقوق کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی آئین کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور قیادت کے بیانیہ کوعام کرنے کی بھرپور مہم چلائیں گے انشاء اللہ 27 دسمبر کوملتان مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں کنونشن ہوگا جس کی صدارت قائد مولانا فضل الرحمن کریں گے غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کا انعقاد سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مکم ل طور پر مسترد کرتے ہیں جس میں وہ تمام اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کودینے کی بجائے سرکار کو نواز نے کے لئے دینا چاہتی ہے اور ضلع کونسل کو ختم کرکے بیوروکریسی کے زریعے انتظامی امور کو چلانا چاہتی ہے ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو عوام سے لئے گئے مینڈیٹ کی پاسداری کرنی چاہیئے ورنہ ا عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یوآئی ملتان کی ضلعی مجلس شوری کے اراکین سے صدارتی خطاب میں کیا جس میں جے یوآئی کے ناظم عمومی نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ، سالار جاوید اقبال کالرو ، سٹی امیر قاری محمد یسین ، مولانا محمد یوسف مدنی ۔ مولانا طسین ، سبطین شاہ، ملک منظور احمد کالرو، مولانا طیب فرید ، خواجہ زاہد حبیب، خواجہ عبد المالک ، محمد سفیان مغل ، حافظ عبیدالرحمن ۔ حافظ اجمل ایڈووکیٹ ۔ عثمان علی ۔ منور شہزاد مسیح ۔ حافظ سعید عاصم ۔ مولانا عبداللہ خادم ۔ مفتی عمر فاروق ۔ ڈاکٹر عثمان ۔ ابوبکر شاکر ۔ مولانا اظہر مسعود کشمیری ۔ قاری طاھر ۔ و دیگر نے شرکت کی مفتی عامرمحمود نے مزید کہا کہ جے یوآئی صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ سیاسی،عوامی اور جمہوری جماعت بھی ہے جس کا پارلیمان میں تاریخی کردار ہے اسی لئے حکومت ہمارے صبر کاامتحان نہ لے اور ہمارے صبر کوکمزوری نہ سمجھا جائے حکومت جس طرح آئمہ مساجد پر چند ٹکوں کے عوض دباؤ ڈال کر بادشاہانہ غیر مناسب رویہ اختیار کر رہی ہے اور آئمہ مساجد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور 39 سوالات پر مشتمل ڈیٹا فارم کے زریعے بے گناہ علماء کرام کو ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے اس کی ملکی تاریخ میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی ھم حکومتی دباؤ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور بالخصوص ، ملتان کے علاقے نواب پور ۔ جلالپور پیر والا ، شجاع آباد ، مظفر آباد میں سیلاب کی وجہ سے غریب عوام بیش بہا نقصانات سے دوچار ہو ئی لیکن افسوس کہ عوا م کے حقوق کی علمبردار سیاسی جماعتیں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی سمیت کوئی سیاسی جماعت کہیں نظر نہ آئی لیکن جمیعت علماء اسلام اور جمعیت کی رضاکار جماعت انصار الاسلام نے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام، خشک راش، طبی امداد، گرم کپڑوں سمیت مال مویشی کے چارے اور ویٹرنری علا ج معالجے کے لئے آج تک بھرپور کردار ادا کیا اور انھی تک کردار ادا کر رہی ہے اور ہم سب یہ اللہ تعالی کی رضا کے لئے کر رہے ہیں۔




































Visit Today : 118
Visit Yesterday : 538
This Month : 15682
This Year : 15682
Total Visit : 120670
Hits Today : 299
Total Hits : 485842
Who's Online : 6























