ملتان میں صنفی تشدد کی روک تھام کیلئے ریوٹس لرننگ اور سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ورکشاپ
ملتان: ریوٹس لرننگ اور سنگی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام صنفی تشدد کی روک تھام کیلئے ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں یونائٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ،پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس،نیشنل کمیشن ان دی سٹیٹس آف وومن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پنجاب پولیس، ، پروسیکیوشن، وائیلینس اگینسٹ وومن ،یونیورسٹی اور کالجز کے اساتذہ، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریورٹس لرننگ نے پنجاب میں صنفی تشدد کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے اختیارات اور درپیش چیلنجز پر مبنی تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ جس کے بعد شرکاء نے مختلف محکموں کے مابین رابطہ سازی کے فقدان ،تربیت سازی اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے سفارشات مرتب کیں۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ انٹی ریپ کراسس سیل اور وومن پروٹیکشن سیل کو توسعی بنیادوں پر مضبوط کیا جائے نیز محکموں کے درمیان بہتر رابطہ سازی کے لئے اعلی سطحی کوآرڈینیشن فورم تشکیل دیا جائے۔








































Visit Today : 315
Visit Yesterday : 608
This Month : 9738
This Year : 57574
Total Visit : 162562
Hits Today : 13421
Total Hits : 786577
Who's Online : 6






















