صوبہ بحالی کی جمہوری قرارداد کو سبوتاژ کرنا ارکانِ اسمبلی کی توہین کے مترادف ہےقاری مونس بلوچ
بہاولپور: صوبہ بحالی کی جمہوری قرارداد کو سبوتاژ کرنا ارکانِ اسمبلی کی توہین کے مترادف ہے۔ایل ایف او کی لاٹھی لہرا کر صوبہ سے محروم کردیا جبکہ مودی سرکار نے 35-370 کا خنجر گھونپ کر جموں کشمیر کی ڈیڑھ کروڑ عوام کو بھارت کا غلام بنادیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے عوامی رابطہ مہم کے دوران شہریوں تاجروں محنت کشوں اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا آئینی نظریاتی جمہوری صوبہ کو پنجاب میں ضم جبکہ پاکستان کو کمزور کرکے پنجاب کو سیاست اور حاکمیت کا مرکز بنادیا یہی وجہ ہے کہ بہاولپور کو تختِ لاہور کا محکوم بنادیا۔عوامی رابطہ مہم کے دوان خانقاہ شریف نہڑ والی اور کلانچ والا کے پچاس سے زائد افراد نے تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ کی قیادت میں صوبہ تحریک میں شمولیت اختیار کرلی۔قاری مونس بلوچ نے مختلف اقوام کے نمائندہ افراد کی شمولیت کو خیر مقدم کہتے ہوئے اثاثہ قرار دیا۔




































Visit Today : 473
Visit Yesterday : 634
This Month : 15871
This Year : 63707
Total Visit : 168695
Hits Today : 6525
Total Hits : 871691
Who's Online : 4




















