اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی سال 2025 کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری،،مختلف کارروائیوں میں مجموعی ریکوری 14 کروڑ 84 لاکھ 11 ہزار روپے
ملتان: ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی نے میڈیا کو بتایا کہ راواں مالی سال 2025 میں اینٹی کرپشن ریجن کے چاروں اضلاع ملتان ،خانیوال ، وہاڑی ، لودھراں میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموں کے 775 انکوائریز کے کرپٹ ملازمین اور ان کے سہولت کار بینیفیشریز پرائیویٹ افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا اور اس دوران 253 سرکاری ملازمین اورسہولت کار افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا اور 64 سرکاری ملازم رشوت خور کرپٹ عناصر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے ساتھ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس میں گریڈ 19 ،18، 17 کے سرکاری افسرآن شامل ہیں اور ان سے 22 لاکھ 25 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے 27 اشتہاری ملازمین کو بھی گرفتار کر کیا گیا ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے بتایا رواں مالی سال کے دوران 264 مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالت کو بھجوائے اور 267 انکوائری کے راضی نامہ بھی ہوئے ہیں اور 67 انکوائری کو متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے بتایا کرپشن کیسوں میں محکمہ ہیلتھ سب سے بڑا سکینڈل اینسولین میڈیسن کی چوری نشتر ہاسپٹل ملتان، شہباز شریف ہاسپٹل ملتان محکمہ پولیس ،محکمہ مال، سب رجسٹرار، محکمہ انہار ،میونسپل کارپوریشن ، پی ایچ اے ،ہاؤسنگ بلڈنگ ، ہائی وے، تعلیم ، اکسائیز ، لیبر ،ایم ڈی اے، محکمہ خوراک، ضلع کونسل، وغیرہ کے خلاف انکوائریوں زیر سماعت رہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے بتایا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے 16 مرلے سرکاری قیمتی اراضی واہ گزار کرائی ہے جس کی ملکیت لگ بھگ ایک کروڑ روپیہ بنتی ہے اور دیگر مقدمات میں ملتان ریجن اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹ 14 کروڑ 84 لاکھ 11 ہزار 719 روپے ریکارڈ ریکوری کی ہے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھ نے شاندار ریکوری کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی اور افسران کو شاباش دی




































Visit Today : 76
Visit Yesterday : 538
This Month : 15640
This Year : 15640
Total Visit : 120628
Hits Today : 174
Total Hits : 485717
Who's Online : 5























