ملتان: فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ،، نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد
ملتان: ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نواب لیاقت علی خان،ملک ممتاز حسین شجرا،چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے تمام حکومتی اداروں کو دو ٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور مل ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے علاوہ ملتان میں ہماری کوئی نمائندگی نہ ہے اور کسی بھی گروپنگ کی حمایتی ہم نہ ہیں اور اپنی قیا دت کا نئےsop منظور کر نے پر شکر یہ ادا کیا جبکہ اجلاس میں ملک اقبال،شیخ ارشد،محمد اختر بھٹی،چوہدری سہیل اصغر،ملک احمد،محمد سلطان،محمد زاہد،محمد عدیل،اصف خان مروت،ثقلین قریشی،محمد صدام،محمد ظفر،حسیب پرویز،راو سلطان،حسین احمد،محمد ماجد خان،شاہد علی،عابد حسین،ثقلین بھٹہ،عبداللہ،احمد علی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ ہر مہینے کی پہلی سوموار کو ملتان جنرل باڈی کا اجلاس ہوا کرے گا۔









































Visit Today : 180
Visit Yesterday : 460
This Month : 10063
This Year : 57899
Total Visit : 162887
Hits Today : 1150
Total Hits : 790328
Who's Online : 3






















