انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا
bbc news urdu نے Wednesday، 3 December 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 242
Visit Yesterday : 460
This Month : 10125
This Year : 57961
Total Visit : 162949
Hits Today : 1713
Total Hits : 790891
Who's Online : 5






















