ملتان : وکیل تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کی سماعت کے دوران ایف آئی آر 108/2023 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی یہ سماعت پہلے بھی کئی بار ریکارڈ کی کمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر ملتوی کی جا چکی ہے ہماری ضمانت کے لیے دی گئی درخواست عدالتی نظیرکے اصول پر مبنی ہے کیونکہ اس طرح کے کیس میں دیگر افراد کو ضمانت دی گئی ہے اور یہاں تک کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی اسی عدالت نے حال ہی میں اسی طرح کے ایک مقدمے میں ضمانت دی ہے۔تمام دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کر لیا ہے۔ بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سمیت تمام کارکنان کی عدالتوں میں جاری سماعتوں پر تفصیلی اور ماضی میں ان جیسے کیسوں پر عدالت کی جانب سے دیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں انشاء اللہ بانی پارٹی تحریک انصاف سمیت تمام سینئر رہنماء اور کارکنان جلد رہائی پائیں گئے۔