ملتان: پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک منظور احمد ڈومرہ کی جانب سے 58واں یومِ تاسیس منانے کے لیے کیک کاٹا گیا
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہpp214کے امیدوار ملک منظور احمد ڈومرہ نے اپنے ڈیرے پر پیپلزپارٹی کی58ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ58سال پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد اس لیے رکھی گئی تا کہ ملک کو آئین و قانون اور غریبوں کو ان کے حقوق مل سکیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وسائل سے محروم اور مسائل سے پریشان عوام کو ان کاحق دینے کے لیے پیپلزپارٹی کے قیام کو یقینی بنایا اور ملک کو آئین اور قوم کو شناخت دی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور عوام کو ووٹ کی طاقت دی۔ آج ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹوکے نظریہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے آئندہ جب عوامی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے توملک وقوم ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔ملک منظور ڈومرہ، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر،ملک اسد منظور ڈومرہ، راؤ ساجد علی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی پارٹی ضرور ہے مگر عوام پر ظلم ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس وقت پنجاب کی عوام اور خاص طورطلبا جو بھاری بھرکم ٹریفک چلانوں کی چکی میں پس رہے ہیں ٹریفک چلان کے ساتھ ساتھ ان پر مقدمات بھی بنائے جا رہے ہیں جن سے طلبا کا مستقبل خراب ہوجائے گاہم اس عمل کی پررزور مذمت کرتے ہیں۔تقریب سے راضیہ رفیق،میاں جواد حفیظ، مہر اسلم، چوہدری یسین،ربنواز گوگا، ملک ندیم، عبدالرؤف لودھی،شاہ ویز حیدر،مظہر راجہ، خالد محمود انصاری، ملک مشتاق رونگھا، شاکر تھہیم، رانا عباس، محمد مجاہد، گلو سن، عامر تھہیم، محمد اشفاق، رانا شکیل، ملک یوسف، ملک رفیق، اسلم کھوکھر ودیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 189
Visit Yesterday : 587
This Month : 4090
This Year : 32518
Total Visit : 89307
Hits Today : 505
Total Hits : 217390
Who's Online : 5



























