ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالدمحمود قریشی، ملتان کے نائب صدر وصدر انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس علی، ملتان کے جنرل سیکر ٹری مرزانعیم بیگ، کچہری روڈ کے صدر راحیل اصغر قریشی، ملتان کے نائب صدر محمد ندیم شیخ،سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود،جنوبی پنجاب کے نائب صدراکمل خان بلوچ،ضلع ملتان سنیئرنائب صدر ناصرمحمود چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہیلمٹ اور چالانوں کی آڑ میں چھوٹے تاجروں، شہریوں اور طلبہ پر مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا شرمناک کردار ادا کر رہی ہے جو کسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتا ایک دن میں 1500سوبیگناہ نوجوانوں کریمنل ریکارڈ بنا کرنوجوانوں کے مستقبل سیاہ کردیا ہے حکومت ایک جانب نوکریوں کے اعلانات کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے بیگناہ نوجوان کریمنل ریکارڈ میں شامل ہو رہے ہیں اور یہی ریکارڈ اُن کے روزگار کے سنہری مواقع چھین رہا ہے پالیسی پر عملدرآمد سے پہلے اگر چند دنوں کے لیے لائسنس فری یا آسان کر دیے جاتے، عوام کو آگاہی دی جاتی، اور سہولت فراہم کی جاتی تو لوگ اس قدم کو سراہتے مگر اچانک پکڑ دھکڑ اور زبردستی لائسنس بنوانے سے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ رہا ہے، جو نہ انصافی ہے مقدمات اور گرفتاریوں کی وجہ سے بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے ماضی میں بھی یہی سلسلہ روا رکھا گیا اور اج ایک بار پھر وہی شرمناک کردار ادا کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف فوری طور پر شریف شہریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کریں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ڈاکو،منشیات فروش لٹیرے سمیت دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر تو آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں لیکن شریف شرفا ء جیلوں کی شناخوں میں پابند سلاسل ہو رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔