آٹھویں قومی کانفرنس برائے ادبِ اطفال 2025 ایک یادگار ادبی اجتماع

تحریر: ایس پیرزادہ

23 نومبر 2025 کو ٹی ہاؤس میں ’قومی کانفرنس برائے ادبِ اطفال‘ نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی اس کانفرنس کا اہتمام ماہنامہ کرن کرن روشنی اور گلبل نے کیا جبکہ اس کی تنظیم اور نگرانی کی ذمہ داری علی عمران ممتاز نے نہایت محنت اور خلوص سے ادا کی اپنے خطاب میں انہوں نے ادبِ اطفال کی ضرورت، بچوں کی فکری تربیت اور تخلیقی سمتوں پر روشنی ڈالی جس سے تقریب کی فکری جہت مزید مضبوط ہوئی
ملک بھر سے آئے ہوئے قلمکاروں اساتذہ دانشوروں اور ادب دوست خواتین و حضرات نے اس تقریب میں شرکت کی جبکہ بچوں کیکثیر تعداد نے بھی بھرپور شمولیت اختیار کی جس نے اس پروگرام میں تازگی اور زندگی پیدا کر دی بچوں نے فلسطین کے حوالے سے خوبصورت اور دل کو چھو لینے والے ٹیبلو پیش کیے جنہوں نے حاضرین کو متاثر کیا اور نئی نسل کے احساس اور شعور کو نمایاں کیا
تقریب میں مختلف موضوعات پر مبنی سیشنز رکھے گئے جن میں تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی پر ایک جامع نشست خاص طور پر قابلِ ذکر رہی۔ ادبِ اطفال تربیت کہانی نویسی اور معاشرتی رجحانات پر ہونے والی گفتگو نے اس کانفرنس کو ایک مضبوط فکری سمت فراہم کی
اس شاندار تقریب میں میری شرکت اور ’عنایت علی قریشی ایوارڈ 2025 کا ملنا میرے لیے اعزاز اور حوصلہ افزائی کا سبب ہے ملک بھر سے آئے ہوئے لکھاریوں اور دانشوروں کے درمیان پذیرائی ملنا کسی بھی قلمکار کے لیے ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے اور میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ اس ادبی اجتماع کا حصہ بنی
تقریب کے بعد مختیار سومرو صاحب کی جانب سے پرتکلف زہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں بہترین انتظامات کیے گئے یہ نشست نہ صرف خوشگوار ماحول میں گزری بلکہ ادبی رشتوں اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنی کانفرنس کی کامیابی میں علی عمران ممتاز کی محنت بنیادی اہمیت رکھتی ہے آج کے دور میں جب بچے اسکرینوں کی دنیا میں گم ہیں انہیں کتاب ادب اور فکری تربیت کی طرف واپس لانا ایک بڑی خدمت ہے اسی طرح عنایت علی قریشی جو اپنی ادبی خدمات کے حوالے سے ایک معتبر نام ہیں، اس تقریب کا مضبوط حوالہ رہے اور ان کی سرپرستی نے پروگرام کی قدر و وقعت میں اضافہ کیا یہ کانفرنس نہ صرف ادبِ اطفال کا خوبصورت اظہار تھی بلکہ ملک بھر کے اہلِ قلم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کامیاب کوشش بھی ثابت ہوئی میں اس موقع پر تمام منتظمین مہمانوں بچوں اور خصوصاً علی عمران ممتاز اور عنایت علی قریشی کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی محنت اور خلوص نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا