پاکستان کے مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے، ہم نفاذ اسلام کی پرامن جہدوجہد جاری رکھیں گے: علامہ عبد الرشید حجازی
ملتان : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبد الرشید حجازی نے کہا ہے کہ ہم نفاذ اسلام کی پرامن جہدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان کے مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے ۔ کارکنان ارکان شوری نے جس اکثریت سے منتخب کیا انکی توقعات کے مطابق جمعیت اہلحدیث کے نظم کو چلایا جائے گا ۔ امیر جماعت سینیٹر قائد ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی قیادت میں علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمۃ اللہ علیہ اور پروفیسر علامہ حافظ ساجد میر رحمۃاللہ علیہ کے مشن پر تنظیمی مشن پر کار بند رہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دینے کیلئے آئے صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ علامہ عبد الرشید حجازی کا مرکزی جمعیت اہلحدیث کا مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب ہونا خوش آئند امر ہے ۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے عام ورکر کی حیثیت سے تنظیمی سفر کا آغاز کیا تھا اور آج بھی انتہائی سادہ شخصیت ہیں ۔ ان کا اکثریت رائے سے منتخب ہونا انکی مقبولیت کی دلیل ہے ۔





































Visit Today : 307
Visit Yesterday : 634
This Month : 15705
This Year : 63541
Total Visit : 168529
Hits Today : 5708
Total Hits : 870874
Who's Online : 3




















