ملتان: چیئرمین پی ڈی اے ڈاکٹر اکمل مدنی کی جانب سے ڈاکٹرز اور وکلاء کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ
ملتان: چیئرمین پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی طرف سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ملتان،پرائیوٹ ہاسپیٹل ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اعلی عہدیداران کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز،ملتان ڈسٹرکٹ و ہائی کورٹ بار کے سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ڈی اے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی اور صدر پی ایم اے ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر سازش کیخلاف مزاحمت کرتے ہوئے اسے ناکام بنائیں گے،ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈاکٹروں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،حکومت کان کھول کر سن لے کوئی بھی پروفیشنل ڈاکٹر غیر ضروری ٹیکس ادا نہیں کرے گا اگر حکومتی اداروں نے تنگ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے،ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی،میڈیا ٹرائل،بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمات کو فوری طور خارج کرتے ہوئے انہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے تنگ کرنے کی بجائے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ملک و قوم کا بہت بڑا سرمایہ ہیں انہیں خلاف قانون کارروائیوں سے ڈرا دھمکا کر بیرون ممالک جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔صدر پی ڈی اے ڈاکٹر عرفان پراچہ، چیئرمین پی ایچ اے ڈاکٹر محمد زبیر شاہین،صدر پی ایچ اے ڈاکٹر شاہد راؤ، اور وائس چیئرمین پی ڈی اے ڈاکٹر اسماعیل بشیر نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں انہیں ایف بی آر اور کرپٹ بیوروکریسی سمیت دیگر اداروں کے ذریعے پریشان کرنے کی بجائے ٹیکسز کا منصفانہ نظام وضع کیا جائے تاکہ وہ بلاخوف و پریشانی بجائے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ہر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا مگر حکومت کی طرف سے انہیں سہولیات و مراعات فراہم کرنے کی بجائے تنگ و پریشان کیا جارہا ہے۔سینئر وکلاء ایڈووکیٹ وسیم ممتاز،ایڈووکیٹ عظیم الدین پیرزادہ اور ایڈووکیٹ ملک رمضان خالد جوئیہ نے کہا کہ وکلاء برادری ڈاکٹروں کے ساتھ ہے اور کسی بھی ناانصافی اور غیر منصفانہ کے نظام کے خاتمے کیخلاف ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان بار کے وکلاء کی تمام تر ہمدردیاں ڈاکٹروں کے ساتھ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بے جا پریشان و تنگ نہ کیا جائے۔سالانہ عشائیہ میں ڈاکٹر محمد حسین اعوان،فراز خان،ملک عمران یوسف،ڈاکٹر مدثر عفان،ڈاکٹرعمران اقبال،ڈاکٹر مجاہد اقبال،ڈاکٹر ہارون اقبال،ڈاکٹر محمد زبیر،ڈاکٹر عبدالحفیظ،ڈاکٹر محمد ناصر ہجویری،ڈاکٹر محمد قاسم ملک،ڈاکٹرصلاح الدین،ایڈووکیٹ اویس ممتاز،ڈاکٹر محمد ارسلان چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر احمد ہمایوں،ڈاکٹر محبوب الرحمن،ڈاکٹر معظم ممتاز،ڈاکٹر فخر عباسی،ڈاکٹر محمد نڈیم،ڈاکٹر احمد،ڈاکٹر محمد جاوید،ڈاکٹر محمد سفیر،ڈاکٹر ذوالفقار،ڈاکٹر محمد وقار،ڈاکٹر فیصل ظفر،ڈاکٹر عمیر مجاہد اور ڈاکٹر سمیت دیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 587
This Month : 4094
This Year : 32522
Total Visit : 89311
Hits Today : 561
Total Hits : 217446
Who's Online : 3



























