مسلم لیگ ن کے رہنما سید حاجی اسلم کروڑی کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ،، پیپلز پارٹی قیادت کا اسلم کروڑی کی شمولیت کو خوش آئند قرار
ملتان: مسلم لیگ ن کے رہنما سید حاجی محمد اسلم کروڑی نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، یہ اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، صوبائی حلقہ 218 کی سینئر قیادت حاجی شبیر حسین علوی، صوبائی صدر ملک افتخار اور جنرل سیکرٹری رمضان کمبوہ،سلیم رحمانی اور حاجی طاہر،خواجہ عمران،یوسی37کے صدرجمیل بھٹی،یوسی39کے صدر اشفاق قریشی،ملک عبدالغفار غوری،شیخ اشفاق المعروف بلا،ملک نذیر کاٹھیا،محمد حنیف،الوری، و دیگر کی موجودگی میں کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم ، ملک نسیم لابر ،حاجی شبیر حسین علوی اور دیگر رہنماؤں نے سید حاجی محمد اسلم کروڑی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور مضبوط سیاسی سوچ رکھنے والے افراد کا پارٹی میں شامل ہونا اس کے منشور پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلم کروڑی اور ان کے ساتھی پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سید حاجی محمد اسلم کروڑی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور قیادت کے وژن سے متاثر ہوکر شامل ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، صوبائی حلقہ 218 کی سینئر قیادت حاجی شبیر حسین علوی، صوبائی صدر ملک افتخار اور جنرل سیکرٹری رمضان کمبوہ نے شمولیت کرنے والے رہنما سید حاجی محمد اسلم کروڑی ودیگر کو پارٹی پرچم تحفہ میں دیا۔







































Visit Today : 202
Visit Yesterday : 587
This Month : 4103
This Year : 32531
Total Visit : 89320
Hits Today : 675
Total Hits : 217560
Who's Online : 4



























