معاشی طور پر پسے ہوئے صحافیوں کی خدمت اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیشنل میڈیا فاؤنڈیشن محمد علی
ملتان : نیشنل میڈیا فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین محمد علی نے کہا ہے کہ معاشی طور پر پسے ہوئے طبقہ صحافی برادری کی خدمت اولین ترجیح ہے اپنی مدد آپ کے تحت صحافیوں میں ہیلتھ انشورنس،کفالت کارڈ،میرج گرانٹ،بے روزگاری سے بچانے کے لیے اے آئی اور دیگر آئی ٹی پروگرامز کے انعقاد کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ملتان میرا دوسرا گھر ہے جنوبی پنجاب سمیت ملتان کے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے گیلانیہ خاندان کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ این ایم ایف کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں اور ہماری جب بھی ضرورت پڑے ہم بھی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ سندھ منسٹری و این ایم ایف کراچی ڈویژن کے صدر شکیل سومرو نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے پسے ہوئے طبقہ صحافی برادری کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے انشاءاللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ این ایم ایف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے عہدے داران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل میڈیا فاؤنڈیشن (کراچی) پاکستان ملتان کے زیر اہتمام صحافیوں میں ہیلتھ انشورنس،کفالت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر ملتان پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں این ایم ایف کی گورننگ باڈی کی ممبر اور پی آ ر او میڈم عاشی،میڈم شاہدہ ماہی ممبر گورننگ باڈی این ایم ایف سمیت این ایم ایف جنوبی پنجاب کے صدر سید حیدر عباس نقوی،صدر ملتان نیاز گل خان،جنرل سیکرٹری محمد عامر مشتاق نے بھی خطاب کیا جبکہ سینیئر صحافی خلیل الرحمن علوی نے چیئرمین محمد علی کو سوینئیر پیش کیا اس موقع پر سینیئر صحافیوں میں شیلڈ،اعزازی سرٹیفیکیٹ اور این ایم ایف کے منتخب ممبرز کارڈ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب میں ملتان پریس کلب کے سینیئر نائب صدر محمد خالد چوہدری،مسیح اللہ جامپوری، محبوب ملک ،اعجاز ترین،طارق اسماعیل،،محمد عدیل کھچی ،غلام رسول گرمانی،شاہد سٹھو،چوہدری اشرف جاوید،چوہدری شہباز امین ، مظہر حسین قادری،ظفر الاسلام،سرفراز اعوان ،زاہد سرفراز گوندل،شکیل چوہدری،،محمد عارف خان،محمد طارق انجم،شاہد جعفری،شیخ زاہد علی،،فیاض قادری،،خالد انصاری یاسر بھٹی،سہیل نیاز،اقبال شاہ، صدیق انجم،نفیس خان،زین العابدین،عامر قریشی،نو بہار نیاز،رانا بابر ودیگر نے شرکت کی ۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 587
This Month : 4092
This Year : 32520
Total Visit : 89309
Hits Today : 541
Total Hits : 217426
Who's Online : 2



























