جنوبی پنجاب ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا شدید ردعمل—ایک ہی دن میں ہزاروں چالان اور ایف آئی آر قابلِ مذمت ،،رانا اصغر کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ملتان: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب نے جو آرڈیننس پاس کیا ہے اس طرز کی سہولیات دی جائیں ٹرانسپورٹ برادری ،تاجربرادری سیاسی لوگوں کا اجلاس بلاکر مشاورت کی جائے شہریوں کو ان ترامیم سے آگہی دئیے بغیر ایک دن میں ہزاروں چالان کروڑوں کے جرمانے اور سینکڑوں ایف آئی آر درج کرنا شدید قابل مزمت فعل ہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں گرفتار بچوں کو رہا کرکے انکے کرمنل ریکارڈ کو ڈیلیٹ کیا جائے اور ٹریفک قوانین کی ترامیم کے نفاذ سے قبل شہریوں کو سیمینارز،پینا فلیکسز کے زریعے اور چوکوں چوراہوں پر شہریوں کو جمع کرکے بھرپور آگہی دی جائے ٹریفک قوانین میں ترامیم عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کر نہیں کی گئیں ان ترامیم کو ٹرانسپورٹرز تسلیم نہیں کرتے ترامیم کے نفاذہر سال سڑکوں میں شامل ہونیوالی لاکھوں گاڑیوں موٹرسائیکلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکیں کشادہ کی جائیں بچوں کو موٹرسائیکل لائسنس دینے کی عمر کی حد 15سال کی جائے کیونکہ اس عمر کے بچے پولیس سے بچنے کے لیے بدحواسی میں حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے ایک ہی دن میں ہزاروں چالان جرمانوں اور ایف آئی آر درج کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس چوروں داکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہتی ہے وارڈن ٹریفک کم کنٹرول کرتے چالان زیادہ کرتے نظر آتے ہیں کیا ہی اچھا ہو کہ پولیس و وارڈن اپنے اپنے دیگر فرائض کی جانب بھی اسی طرح توجہ دیں جس طرح کم عمر بچوں کو پکڑ کر تھانے بند کرنے ایف آئی آر درج کرنے اور جرمانے کرنے پر صرف کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ بچوں پرکی جانیوالی ایف آئی آر خارج کرکے انکا ریکارڈ بھی ڈیلیٹ کیا جائے اور ٹریفک قوانین کی ترامیم کی آگہی دی جائے سڑکیں کشادہ کی جائیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز ،تاجر اور شہری مشترکہ طور پر احتجاج کریں گے







































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 587
This Month : 4094
This Year : 32522
Total Visit : 89311
Hits Today : 564
Total Hits : 217449
Who's Online : 2



























