پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکہ: تینوں خودکش حملہ آور افغان شہری قرار
bbc news urdu نے Sunday، 30 November 2025 کو شائع کیا.
پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکے ہوئے تھے۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 460
This Month : 10123
This Year : 57959
Total Visit : 162947
Hits Today : 1678
Total Hits : 790856
Who's Online : 6






















