علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز ،، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
bbc news urdu نے Saturday، 29 November 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی بارہا عدم حاضری پر ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر عدالت نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے اور اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے پر کارروائی جاری ہے، جبکہ کیس کی اگلی سماعت 5 جنوری کو مقرر کر دی گئی ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 242
Visit Yesterday : 460
This Month : 10125
This Year : 57961
Total Visit : 162949
Hits Today : 1713
Total Hits : 790891
Who's Online : 5






















