عالم اسلام کی معروف روحانی شخصیت پیرخواجہ محمد خالد محموداحمد نقشبندی مجددی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاکی اپیل
ملتان: درگاہ عالیہ مرشدآباد شریف لاہور کے ترجمان، پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
عالم اسلام کی معروف،جلیل القدر روحانی، علمی شخصیت اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم روحانی پیشوا، عالمی مبلغ اسلام، مخدوم المشائخ حضرت پیرخواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی، سربراہ بزم المعصوم پاکستان و سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آباد شریف لاہور، چند دنوں سے شدید علیل ہیں۔ درگاہ عالیہ کے ترجمان نے خواجہ صاحب کی ناسازیٔ طبیعت کے پیش نظر عالم اسلام کے تمام علماء کرام، مشائخ عظام، خلفائے کرام، محبین، متوسلین اور عقیدت مندوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وظائف، اوراد اور خصوصی محافل میں حضرت پیر خواجہ صاحب کی صحت یابی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں التجا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیبِ کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت پیر خواجہ محمد خالد محمود نقشبندی مچددی کو صحت کاملہ، عاجلہ، مستعمرہ عطاء فرمائے، اور ان کا ظلِ عاطفت ملت اسلامیہ اور بالخصوص جماعت اہل سنت پر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
اہل سنت کی اس عظیم روحانی و علمی شخصیت کی صحت یابی کے لیے کی جانے والی اجتماعی دعائیں جلد قبول ہوں تاکہ وہ ایک بار پھر دین اسلام کی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔








































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 587
This Month : 4104
This Year : 32532
Total Visit : 89321
Hits Today : 683
Total Hits : 217568
Who's Online : 8



























