ملتان:  یو این ایف پی اے کی ڈپٹی نمائندہ مشن ڈاکٹر گلنارا نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد خواتین کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی لیڈی ڈاکٹرز ایل ایچ وی اور ڈسپنسر تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل ہسپتال کی صورت میں بہترین کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جلال پور پیر والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ یو این ایف پی اے اسلام آباد سے ڈاکٹر رشید خان اور ہینڈز ویلفیئر سے ڈاکٹر ظفر، سعدیہ نواز ایگزیکٹو مینجر جنوبی پنجاب اور دیگر کارکن اور ورکرز بھی ہمراہ تھے انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا اور ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ تمام پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور ان کی تعریف کی اور ڈاکٹر گلنارا نے کہا کہ ہم ان کی امداد جاری رکھیں گے ان کی اچھی صحت کی ذمہ داری ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مشتاق لانگ تحصیل ہسپتال کا دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر حافظ ناصر سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے اور ہسپتال میں ان کی جانب سے دیے جانے والے آلات ادویات اور دیگر سامان کے بارے میں معلومات حاصل کی جنہوں نے ہینڈز ٹیم کی کاوشوں کو سراہا آخر میں ملتان مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت کے حکام ظفر انجم اور ان کی ٹیم نے جلال پور رحیم یار خان میں ہینڈز پروجیکٹ کی تمام معلومات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم یہ پروجیکٹ جاری رکھیں گے اس موقع پر ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر ظفر اور جنوبی پنجاب کی مینجر سعدیہ نواز نے کہا کہ یو این ایف پی اے جلالپور پیر والا میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں خواتین کی صحت کے حوالے سے بھرپور امداد دے رہی ہے جس سے بے شمار خواتین اور بچوں کی صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے اور ہماری ٹیمیں ان کو ان کی صحت کے بارے میں تمام آگاہی فراہم کر رہی ہے آج ڈینگی سے بچاؤ کے لیے درجنوں خواتین کو کٹس بھی تقسیم کی گئی انہوں نے ڈاکٹر گلنارا کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی کاوشوں سے آج سینکڑوں خواتین اچھی صحت والی زندگی گزار رہی ہیں۔