ملتان:معروف صحافی، شاعر اور ادیب رضی الدین رضی کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے جی پی او گراؤنڈ میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شاکر حسین شاکر، ظفر آہیر، شوکت اشفاق، حمید رضا صدیقی، نثار اعوان، ملک شہادت حسین، رؤف مان، نوازش علی ندیم، ڈاکٹر محمد امین، نواب ندیم الدین، مختار علی، سجاد جہانیہ، اسرار چوہدری، امجد سعید ملک، اقبال آرش، بابر چوہدری، مظہر جاوید، ملک فیاض اعوان، راؤ علی عامر، یوسف عابد، مظہر خان، محمد ہارون، شاکر حسین شاکر،چوہدری اسرار،اعجاز ترین، افتخار احمد، نوید شاہ،ممتاز نیازی،عقیل چوہدری، عمران گردیزی، ناصر ظہیر، رفیق قریشی، محمد شکیل، مظہر مہے، شہزاد فرید، قاری عبداللہ اور شاعر، ادیب، صحافیوں، وکلاء سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل بروز ہفتہ 29 نومبر کو ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 73- اے، جلیل آباد کالونی، شیر شاہ روڈ، ملتان میں منعقد ہو گی۔ قل خوانی کا آغاز صبح 7:30 بجے ہو گا، جبکہ اختتامی دعا صبح 9:30 بجے
ہو گی۔