ملتان : غازی کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی صدر مسز سمیرہ قیوم نے کہا ہے زندگی کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اللہ کے دیئے ہوئے مال سے ہمیں غریبوں کی امداد ان کے بچوں کی تعلیم اور راشن کا خیال رکھنا ہوگا اور ان کی دعائیں لینی ہوں گی اسی طرح اسپیشل افراد کا مکمل خیال رکھنا چاہیے اور ان کو ایک کارآمد شہری بنانے میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے ہمیں فخر ہے کہ ہماری سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین رضوانہ تبسم دورانی نے جو پودا لگایا تھا آج تن آور درخت بن چکا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں نمبر ون ہے ہم ان کی رہنمائی میں یہ کام جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی کلب کے اجلاس اور وئیل چیئر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ہماری اولین ذمہ داری بھی یہی ہونا چاہیے ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صالحہ پاشا نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اور ہمارے تمام کلبز اچھے طریقے سے یہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں غازی کلب کی صدر اور ان کی پوری ٹیم محنت اور لگن سے کام کرنے والی ہے ہم سب مل جل کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے تقریب سے دیگر عہدے داروں نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض مسز فاطمہ خالد نے سر انجام دیئے آخر میں مین سٹریم کے حافظ نوید کو وئیل چیئر دی گئی اور کیک کاٹا گیا اس موقع پر حافظ نوید نے ڈھیروں دعائیں دیں