ملتان :  متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈینگی جیسی موذی وباء سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادارے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور انہیں تنہا نہ چھوڑیں ملتان سمیت پنجاب میں ڈینگی وباء کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں شہری متاثر ہو رہے ہیں اور ہسپتالوں میں ائے روز مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی وباء سے بچاؤ کے لیے ڈینگی سپرے نہ ہونے کے باعث شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں تو دوسری جانب ڈینگی وباء سے علاج معالجے کی بروقت طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لیے بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی کی وجہ سے مہنگا علاج کرانا نا ممکن ہو گیا ہے حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی وباء میں اضافہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت پنجاب،وزیر صحت،سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ حکام بالا کو سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور شہریوں کو ڈینگی وباء سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر ڈینگی سپرے چھوٹی بڑی شہراؤں،مارکیٹس،کالونیز بازاروں اور گلی محلوں تک کرنا چاہیے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ۔