فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت،عدم تعمیر پر فی مرلہ 10 ہزار روپے جرمانہ ، جسٹس احسن رضا کاظمی نے ایم ڈی اے کا رائٹ آف ہیرنگ ختم کر دیا
ملتان ( صفدربخاری سے ) محمد ساجد اقبال چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور رانا محمد جاوید اقبال اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے سے متعلق اہم مقدمہ رِٹ پٹیشن نمبر 25/12392 غلام مرتضیٰ بنام گورنمنٹ آف پنجاب کی سماعت آج جسٹس احسن رضا کاظمی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم ڈی اے کی جانب سے شہریوں پر عدم تعمیر کے نام پر فی مرلہ دس ہزار روپے غیر قانونی جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف قانون کے منافی ہے بلکہ عوام سے ناجائز وصولی کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ شہریوں کو بغیر کسی معقول وجہ اور نوٹس کے بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایم ڈی اے کا رائٹ آف ہیرنگ (Right to defend) ختم کر دیا اور سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اربن ڈیویلپمنٹ کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ اس معاملے پر جامع رپورٹ اور وضاحت آئندہ سماعت میں پیش کی جائے۔ محمد ساجد اقبال چوہدری اور رانا محمد جاوید اقبال نے کہا کہ عدالت کا یہ اقدام عوام کو ناجائز جرمانوں اور غیر قانونی مطالبات سے نجات دلانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت آئندہ سماعت میں مناسب اور مثالی فیصلہ دے گی۔







































Visit Today : 202
Visit Yesterday : 587
This Month : 4103
This Year : 32531
Total Visit : 89320
Hits Today : 643
Total Hits : 217528
Who's Online : 6



























