ملتان: روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) ، واسا اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (KOICA)کے تعاون سے کالرو کالونی اللہ شافی چوک میں اربن سیلاب،آفات سے بچاؤ کے ماسٹر پلان کی تشکیل اور پنجاب صوبہ،پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کے لیے ملتان شہر میں طوفانی پانی ذخٰرہ کرنے کے نظام کی تعمیر کے بارے میں آگا ہی پروگر ام منعقدکیا گیا ۔ جس میں کیم یونگ KOICAسے KIM, MYOUNG SUکیم یونگ نے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ملتان واسا سے سمیع اللہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔اس پروگرام میں روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد ظہور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام تعلیم تو حاصل کر لیتی ہے لیکن زندگی گزارنے کی مہارتیں نہیں سیکھتے یعنی تعلیم تو لیتے ہیں لیکن CIVIC EDUCATION حاصل نہیں کرتے ۔ اس کے بعد واسا کے سمیع اللہ نے بتایا کہ ہمارے ملتان کے علاقوں میں سیوریج کا نظام بہت ڈسٹرب ہے ۔ اس کی ذمہ داری صرف واسا پر نہیں ڈال سکتے بلکہ اس معاشرے میں رہنے والے ہر فرد بھی ذمہ وار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ملتان میں بارشوں کا سلسلہ زیادہ رہا ہے ۔اکثر سڑکوں پر زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوکل کمیونٹی کو آمدورفت میں مشکلات کے علاوہ جانی مالی نقصان کا خطرہ ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ واسا نے ملتان کے بہت سارے علاقوں میں سیوریج لائنز اور انفراسٹریکچر کو تبدیل کرنے کی کو شش کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ اپنے گھروں کا ٹھوس کچرا سیوریج لائنز میں نہ پھینکیں ، ایسا کرنے سے لائنز بلاک ہو جاتی ہیں ۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سڑکوں پر بارشوں کا جوپانی جمع ہو جاتا ہے اس سے عوام کو نجات دلا سکیں ۔