ملتان : زونل ایڈمنسٹریٹر مسلم اوقاف ملتان سید ایاز الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اوقاف کے قانونی پیرا میٹرز پر عمل کرنے والے کرایہ داران کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے جسے بھر پور انداز میں انجام دیا جارہا ہے پھر بھی اگر کرایہ داران کو کسی مشکل کا سامنا ہے تو ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل آفس میں انجمن تاجران مسلم اوقاف ملتان و جنوبی پنجاب کے عہدیداران صدر شاہد محمود انصاری۔ نائب صدر محمد اشتیاق۔ جنرل سیکرٹری خواجہ طاہر صدیقی۔ فنانس سیکرٹری میاں محمد اسد انصاری سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر صدر شاہد محمود انصاری نے کرایہ داران کے مسائل اور ذمے داریوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اوقاف کے دکانداران محکمے کی جانب سے دی گئ قانونی حدود پیمائش پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے اعر کرایوں کی بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اس حوالے سے دکاداران محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اب ہمارا یہ مطالبہ ہے کرایوں کی ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل نظام کے تحت آن لائن ادائیگی کے نظام کو جلد از جلد رائج کیا جائے اور دکانوں کی حدود کو موجودہ انکروچمنٹ مہم کی زدے سے بچایا جائے کیونکہ ہم محکمہ کے ایس او پیز پر مکمل کاربند ہیں اسی ہم محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام کو یہ تجویز بھی دے رہے ہیں کے محکمے اور کرایہ داران کے مابین بہتر رابطہ کاری کے لیے کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جائے محکمے کے سالانہ ایونٹس میں تاجران مسلم اوقاف کی ایسوسی ایشن کو بھی شامل کیا جائے اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر سید ایاز الحسن گیلانی نے وف کی تجاویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اوقاف پراپرٹی کے کرایوں کی بروقت ادائیگی کے لیے تاجروں کے تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا اور پراپرٹی اور کرایہ داران کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔