ملتان : گورنمنٹ آف پنجاب اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سیکشن ای ایس ٹی ٹی فرسٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے گریڈ 20 میں ترقی پانے والی پروفیسر آف پیڈیاٹرک سرجری ڈاکٹر ارم عظمی خالد کو نشتر ہسپتال ٹو میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا پروفیسر ا ڈاکٹر ارم عظمی خالد نے چارج سنبھال لیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارم عظمی خالد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اللہ کی عنایت، میرے بزرگوں اور اہل خانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انشا اللہ وہ اس فرائض منصبی پر مزید بہتر کام سر انجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ دریں اثناء وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور دیگر ڈاکٹرز نے پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد کو مبارک باد دی ہے