گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج احمد پور سیال کی طالبات و اساتذہ کا MNS-UET ملتان کا مطالعاتی دورہ،یونیورسٹی انتظامیہ کاتعلیمی اداروں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے کا اعلان
ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
(MNS-UET) ملتان کا گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج احمد پور سیال کی خواتین طالبات اور اساتذہ کے وفد نےمحمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MNS-UET) ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یو ای ٹی ملتان میںزیرتعلیم جنوبی پنجاب خطہ کے انجینئرنگ کی ڈگری کرنے والے طلباء سےملاقات ، طالبات کو جدید لیبارٹریز، تعلیمی ماحول اور تحقیقی سرگرمیوں سے روشناس کرانا تھا۔وفد نے یونیورسٹی کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس اور لیبارٹریز کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید مشینری، تکنیکی سہولیات اور جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طالبات نے خاص طور پر انجینئرنگ لیبز میں عملی تجربات اور ریسرچ کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اساتذہ نے MNS-UET کی جانب سے مہیا کردہ تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ ایسےمعلوماتی دورے نہ صرف طالبات کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ انہیں عملی میدان سے بھی روشناس کرتے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ MNS-UET ہمیشہ سے مختلف اداروں کے طلبہ و طالبات کے لیے اپنے دروازے علم و تحقیق کے فروغ کے لیے کھلے رکھتی ہے۔یو ای ٹی ملتان جنوبی پنجاب کے طلباء کا مستقبل ہے جو مختلف شعبہ جات میں انجینئرنگ کی ڈگری دے رہی ہے ۔










































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 460
This Month : 10123
This Year : 57959
Total Visit : 162947
Hits Today : 1676
Total Hits : 790854
Who's Online : 6






















