ملتان میں ریڈز (REEDS)کی جانب سے میڈیا نمائندگان کیلئے ایک روزہ تربیتی سیشن،،حفاظتی ٹیکہ کاری اور خسرہ،روبیلا مہم پر تفصیلی بریفنگ

ملتان (صفدربخاری سے) سماجی تنظیم ریڈز
(REEDS) ملتان ٹیم نے ضلعی کوآرڈینیٹر اور کمیونٹی انگیجمنٹ اسپیشلسٹس کے اشتراک سے میڈیا نمائندگان کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا۔ اس سیشن میں معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری کی اہمیت اور جاری خسرہ—روبیلا مہم کے
حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کا بنیادی مقصد سیلاب کے بعد بیماریوں کے ممکنہ پھیلاؤ کے تناظر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے اضافی خوراک فراہم کرنا ہے۔ اس تربیت میں مختلف نیوز چینلز، اخبارات اور وی لاگرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے زور دیا کہ کسی بھی مہم کے آغاز سے قبل میڈیا گروپس کو اعتماد میں لینا نہایت ضروری ہے، تاکہ نہ صرف عوامی آگاہی میں اضافہ ہو بلکہ کوریج بھی بہتر ہو سکے اور مہم کے نتائج زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔ آگاہی سیشن میں ملک امجد سعید ،محمد رضوان اعوان ، سید صفدر علی بخاری،خلیل بھٹی، احتشام مرزا،اظہر ہاشمی، محمد شفیق، عمر فاروق، منیر شاہین، محمد مظہر، سدرہ فاروق، حنیف چوہان، ندیم کاظمی، دل محمد خان ،راجو برکت،محمد اظہر،شہزاد خان سمیت میڈم اسماء ناز، عائشہ رحمان ، اور مشتاق چشتی سمیت دیگر نے شرکت کی






































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 587
This Month : 4091
This Year : 32519
Total Visit : 89308
Hits Today : 534
Total Hits : 217419
Who's Online : 3



























