ملتان میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی سالانہ مجلسِ عزا کا انعقاد ، علامہ سید علی احسن کاظمی اور ذاکر نگران عباس بخاری کا خطاب
ملتان: ملک کے معروف عالم دین علامہ سید علی احسن کاظمی اور ذاکر سید نگران عباس بخاری نے کہا ہے کہ دین اسلام کی بقاء کے لیے اہل بیت اطہار و صحابہ کرام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور اپ کی تعلیمات دنیا و اخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید محسن رضا بخاری کے زیر اہتمام گلستان زہرا محلہ شاہ شکور اندرون دولت گیٹ میں سالانہ مجلس عزا ہ شہادت دختر رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علہیا سے خطاب کے دوران کیا مجلس عزا سے علامہ سید رفاقت علی نقوی ذاکر عمار مہدی صدیقی ذاکر سید اکبر علی شاہ ذاکر ظہور حسین ذاکر سجاد حسین ذاکر سجاد حسین ذاکر ملک ظفر عباس ذاکر سید وسیم عباس کاظمی، سید حسنین رضا بخاری اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا اختتام مجلس ماتمی سنگت پرسہ داران اہل بیت تھلہ سادات مخدوم سید موسی رضا بخاری سنگت سپاہ علی اصغر سالار سلمان رضا سنگت غلامان عباس چوک کمہانوالہ سالار ڈاکٹر اعجاز حسین سیال اور مرکزی ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری پیش کی سید احسن رضا بخاری شارق ابرار ایڈوکیٹ سید سجاد حیدر بخاری سید مہدی حسن بخاری سید قاسم رضا بخاری سید عدنان رضا بخاری سید حسنین رضا بخاری سید تقی عباس بخاری شریک فرش عزا رہے مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔







































Visit Today : 189
Visit Yesterday : 587
This Month : 4090
This Year : 32518
Total Visit : 89307
Hits Today : 517
Total Hits : 217402
Who's Online : 2



























