بااختیار بلدیاتی نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے: فہداسحاق سانگی
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران ملتان ڈوثزن کے چیئرمین وصدر انجمن تاجران گھنٹہ گھر کے صدر فہداسحاق سانگی نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عام شہری کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہو سکیں متحرک تاجر بلدیاتی نظام میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں کریں فہداسحاق سانگی نے مزید کہا کہ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ عرصہ دراز سے بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کی وجہ سے شہری معمولی معمولی مسائل کے حل کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور دفاتر کے بارہا چکر لگاتے ہیں ایوانوں میں بیٹھے نمائندوں کو چاہئیے کہ وہ اس سلسلے میں فعال کردار ادا کریں اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں کیونکہ عوام کی نگاہیں ان پر ہیں صوبائی حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر با اختیار بلدیاتی نظام کے لیے سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ عام غریب شہری کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہوں کیونکہ بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں تک کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے سٹریٹ لائٹ سیوریج نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں






































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 587
This Month : 4091
This Year : 32519
Total Visit : 89308
Hits Today : 525
Total Hits : 217410
Who's Online : 3



























