بڑھتا ہوا فراڈ
بڑھتا ہوا فراڈ
تحریر:عبدالحسیب
آج کل
jazzcash اور easypaisa فراڈ بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے user ڈرے ہوئے ہیں ۔کہ payment کیسے کریں ۔ کیونکہ آج کل کیش کا دور ختم ہو چکا ہے تو لوگ ڈیجیٹل طریقے سے پیمنٹ وصول کرتے ہیں جس سے ادھار کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا تو اب جب یہ مسئلہ چل رہا ہے تو بندہ اب کیا کرے جیز کیش میں تو آئے دن سننے کو ملتا ہے کہ آج اس کے پیسے نکل گئے تو آج اس کے پیسے اس کے ساتھ فراڈ ہو گیا اب جب ایسے چلے گا تو پھر یوزر تو اپنا کام نہیں کر سکے گا اس کا تو بزنس ہی بند ہو جائے گا ایزی پیسہ سے بھی کچھ دن پہلے ایک خبر سننے کو ملی تھی کہ کسی نے ایزی پیسہ سے کافی اماؤنٹ نکال لی تھی اور اس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں تھا اگر آپ جیز کیش یا ایزی پیسہ استعمال کرتے ہیں تو اس کے اندر آپ 100 200 سے زیادہ نہ رکھیں تاکہ آپ کو پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے اس کے علاوہ مختلف فیک کال بھی
آرہی ہیں جس میں لاٹری اور پارسل وغیرہ جیسی کالز موجود ہیں اور طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ کبھی وہ اے ٹی ایم مشین کے کارڈ کے بارے میں کال کرتے ہیں اور کبھی لائف انشورنس کے بارے میں بھی ہوتا ہے بعض اوقات یہ کالز آپ کو ایسے اپنے جال میں پھنسا دیتے ہیں کہ آپ جان نہیں سکتے کہ یہ اصل ہے یا نقل ہے کیونکہ ان کا طریقہ کار بالکل اصل اورگنائزیشن جیسا ہی ہوتا ہے انہوں نے پروفیشنل کی طرح کے لوگ رکھے ہوتے ہیں جو مختلف نمبروں سے آپ کو جال میں پھنسانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اس لیے مہربانی کر کے آپ ان سے بچیں اور خاص طور پر اگر کوئی آپ سے واٹس ایپ یا اور کوئی سروس کے بارے میں او ٹی پی یا کچھ اس طرح کا مانگے تو کبھی بھی نہ دیں اور دینا ہے تو غلط دے دیں لیکن اپنا اوریجنل ڈیٹا کبھی کسی کو نہ دیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس خبر کو ہر طرف وائرل کر دیں جس سے تمام عوام جو ہے وہ محفوظ رہے اور امید ہے کہ اپ یہ کام جلد ہی عمل میں لائیں گے ہوشیار رہیں ایسے جال سازوں سے اور فیک کال سے بچ کر رہیں اور ایک بات اور ہے یہ کبھی کبھار آپ کو واٹس ایپ پر لنکس وغیرہ کی شکل میں بھی نظر آسکتا ہے اس لیے احتیاط کریں بنا انفارمیشن کے کبھی لنک پر کلک نہ کریں ہاں اگر کوئی ویڈیو لنک ہے جو آپ کو شو ہو رہا ہے تو اس کے لیے یہ ہے کہ آپ پہلے اس ویڈیو کو کنفرم کر لیں تاکہ آپ کو دھوکا نہ ہو۔







































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 587
This Month : 4094
This Year : 32522
Total Visit : 89311
Hits Today : 558
Total Hits : 217443
Who's Online : 3



























