کراچی: سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات کی ہمدرد سرائیکی پارٹی جلسے میں خصوصی شرکت ،، کراچی میں ساٹھ لاکھ سرائیکیوں کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے: مہر مظہر کات کا خطاب
ملتان : نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے کراچی خواجہ اجمیر نگر میں ہمدرد
سرائیکی پارٹی کے جلسے میں مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ میں ہمدرد سرائیکی پارٹی کے چیئرمین ملک رحمت اللہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہاں بلایا اور خطاب کی دعوت دی ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ کراچی میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ سرائیکی رہتے ہیں جن کے مال و جان کی زمہ داری سندھ حکومت پر ہے انہوں نے کہا کہ عرفان بلوچ کے قتل پر کراچی میں آباد سرائیکی قوم نے بڑی بہادری سے احتجاج کیا اور اصل ملزموں پر ایف آئی آر درج کرنے کے لیے حکومت کو مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نو کروڑ بسنے والے قدیمی سرائیکی لوگ اپنی شناخت پر الگ صوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں جب تک ہمارا اپنا صوبہ نہیں بنتا کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے سرائیکی چین سے نہیں بیٹھیں گے مہر مظہر کات نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب ملک کی 80 فیصد غذائی ضروریات پوری کرتا ہے مگر ہمارے ساٹھ لاکھ سے زیادہ نوجوان کراچی میں روزی کمانے کے لیے آتے ہیں اگر ہمارا اپنا صوبہ ہوتا اور تخت لاہور ہمارے وسائل کو نہ لوٹ رہا ہوتا تو کوئی سرائیکی مزدوری کرنے کراچی نہ آتا۔مہر مظہر کات نے کہا کہ گیلانی سمیت وسیب کے ممبران اسمبلی ہمارے وسیب کے نوجوانوں کے مجرم ہیں کیوں کہ صرف یہ باتوں کی حد تک سرائیکی صوبہ کی بات کرتے ہیں مگر چاہتے صرف اپنا اقتدار ہیں اس کے لیے اب وسیب کے نوجوانوں کو صرف اپنے سرائیکی صوبہ کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور ہمارا ساتھ دینا چاہیے









































Visit Today : 136
Visit Yesterday : 608
This Month : 9559
This Year : 57395
Total Visit : 162383
Hits Today : 5020
Total Hits : 778176
Who's Online : 5






















