ملتان :MNS-UETمحمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں اسپورٹس گالا کاپانچ روزہ شاندار مقابلوں کاافتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر طاہرسلطان نےرجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر کے ہمراہ کیا۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبا و طالبات نے اس موقع پر شرکت کی ۔ کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ ،فٹبال،بیڈمنٹن ،شطرنج،لڈو،سومیٹر میراتھن ریس سمیت آن لائن پپ جی موبائل گیم کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔مہمانان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیلوں کامقصدنوجوانوں کو غیرنصابی سرگرمیوں میں بھرپوراندازمیں حصہ لینا ہے پڑھائی کے ساتھ ساتھ فزیکل گیمزبہت ضروری ہےفزیکل گیمز سے ہمیںزندگی کوبہتراندازمیں گزارنے کاموقع ملتاہے جوبچے فزیکل گیمزمیں حصہ لیتے ہیں وہ ایک صحت مند زندگی گزاتے ہیں۔کھیلوں کے ساتھ طلباء نے کھانے کے رنگا رنگ اسٹالز بھی لگائے۔ طلبا کے لگائے گئے اسٹالز میں علاقائی و ثقافتی کھانوں سمیت مختلف منفرد ڈشز شامل تھیں جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان نے تمام اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبا کی تخلیقی محنت، جذبے اور سرگرم شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گالا جیسے ایونٹس طلبا میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور ٹیم ورک، برداشت اور باہمی تعاون جیسے مثبت رویوں کو مضبوط بناتے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور طلبا کو مبارکباد پیش کی۔