ملتان : پنجاب سپورٹس گالہ 2025 کے دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کا آغاز ،، افتتاح ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد نے کیا
ملتان : پنجاب سپورٹس گالہ 2025 کے دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کا آغاز ہوا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد نے کیا اس موقع پر آپ نے اس عزم کا عہد کیا کہ سپیشل بچوں کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ہم نصابی سرگرمیاں سپیشل بچوں کی تعمیر و ترقی میں انتہائی مفید اور موثر کردار سر انجام دیتی ہیں ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سپیشل بچوں کو باصلاحیت بنا کر معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے خصوصی بچے خداداد صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کسی طور پر باقی بچوں سے کم نہیں ہے ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے انہیں معاشرے کا فعال اور کار آمد شہری بنانے میں نمایاں کامیابی ملتی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن نے سپورٹس آفیسر اور معاون سٹاف کو خوب سراہا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن محمد عمران، پرنسپل ڈگری کالج مس حمیرا ہاشمی، پرنسپل ڈیف بوائز سکول سجاد حیدر، محمد ظفر، روبینہ نقوی،طاہر احمد خان، عمران خان،عظیم قمر، ایاز آفریدی مس ماہ جبیں، عامر زبیری، محمد سرمد،مس ادیبہ ناز، مس فرحت بشیر،مس فرحت اعجاز، مس شمیم اکبر، محمد اسلم، محمد اجمل، سید مستنصر منیر بخاری،محمد ازرم،محمد نعمان، محمد جنید، مس ساجدہ،ناصر سلیم محمد امتیاز،شفقت طور، اور دیگر معززین نے شرکت کی سپورٹس گالا میں انتہائی دلچسپ اور توانائی سے بھرپور مقابلہ جات ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ ملتان ڈسٹرکٹ لودھراں ڈسٹرکٹ خانیوال اور ڈسٹرکٹ وہاڑی کے ایچ آئی سی، وی آئی سی، ایم سی سی، پی ایچ سی اور سلو لرنرز کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کھیلوں کے مقابلہ جات میں 50 میٹر ریسز100 میٹر ریسز،لانگ جمپ،شارٹ پٹ،سافٹ بال تھرو،کرکٹ، بیڈمنٹن وغیرہ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے کھیلوں کے فائنل مقابلہ جات مورخہ 27-11-2025 کو ملتان بورڈ کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 587
This Month : 4092
This Year : 32520
Total Visit : 89309
Hits Today : 551
Total Hits : 217436
Who's Online : 2



























