بزمِ ندیم کا 110 واں ماہانہ مشاعرہ تزک و احتشام سے منعقد ،، ادب شکن دور میں ادبی محفلیں غنیمت ہیں: پروفیسر ندیم کا خطاب
ملتان: بزمِ ندیم کے زیرِ اہتمام 110 واں ماہانہ مشاعرہ نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوا۔مشاعرہ کی سرپرستِ اعلی ٰوبانی پروفیسر ندیم نے اپنے خطاب میں بزمِ ندیم کی دس سالہ ادبی خدمات، مشاعروں کے تسلسل اور نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ادب شکن دور میں ادبی محفلوں کا انعقاد بہت بڑی غنیمت ہے بزمِ ندیم اس روایت کو برقرار رکھنے میں بھر پورکردار کر رہا ہے۔مشاعرے میں نامور اور معتبر سخن وروں نے شرکت کی صدارت ایوب الحسن ایوب، مہمان اعزاز انعام الحق معصوم تھے، مونس ہاشمی، مسرور حسین صدیقی، اشرف جاوید، منظور اعوان، سجاد ملک، اختر ونیس اور عبدالحلیم جہانگیری شامل تھے۔ شعرا نے اپنا تازہ اور منتخب کلام پیش کیا۔مشاعرہ ایک خوب صورت ادبی ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ آخر میں پروفیسر ندیم نے تمام شعرا ء اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزمِ ندیم آئندہ بھی ادب دوست سرگرمیوں کا سلسلہ اسی والہانہ جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کئے۔









































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 460
This Month : 10115
This Year : 57951
Total Visit : 162939
Hits Today : 1571
Total Hits : 790749
Who's Online : 7






















