پی ٹی وی ملتان کی 61 ویں سالگرہ جشن کے پردے میں سلگتا ہوا سچ

تحریر: ایس پیرزادہ

پی ٹی وی کی 61ویں سالگرہ یقیناً ایک تاریخی سنگ میل ہے وہی روشن ماضی وہی ثقافتی ورثہ وہی یادوں کی چمک مگر سچ یہ ہے کہ آج کا پی ٹی وی ملتان ایک جلتا ہوا المیہ بن چکا ہے ایک ایسا سچ جسے اب مزید چھپانا ممکن نہیں رہا جنوبی پنجاب میں پی ٹی وی ملتان مرکز کا افتتاح چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بڑے وژن کے ساتھ کیا تھا ان کا مقصد یہ تھا کہ وسیب کی زبان ثقافت اور عوامی آواز کو ایک باوقار پلیٹ فارم ملے گیلانی صاحب ہمیشہ خواتین کے تحفظ میرٹ اور ادارہ جاتی شفافیت کے علمبردار رہے ہیں لیکن افسوس کہ ان کا وہ وژن آج ان کے جا نشینوں کے غلط احکامات سیاسی دوست اور سیاسی بھرتیوں نااہل افسران اور اندرونی گروہ بندیوں کی نذر ہوچکا ہے یہ کہانی کسی افواہ یا سنی سنائی بات کی نہیں پی ٹی وی ملتان وہ واحد مرکز ہے جس کے ہراسمنٹ کیسز وہ بھی تصاویردستاویزی ثبوت اور گواہیوں سمیت ملک بھر کے میڈیا اور اخبارات کی شہ سرخیاں بنے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ زیر التواء ہراسمنٹ کیسز اسی مرکز میں پڑے سلگ رہے ہیں کئی انکوائریاں شروع ہی نہ ہو سکیں اور جو مکمل ہوئیں وہ منظر عام پر نہ لائی گئیں یہ بدانتظامی ایسی نہیں جس کا درد صرف خواتین تک محدود ہو ایماندار مرد افسران اور چھوٹے ملازمین بھی اسی آگ میں جل رہے ہیں کئی افسران اپنی عزت جان اور نوکریاں بچانے کے لیے لاہور اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں تبادلے کروانے پر مجبور ہوئے اور جو بدقسمت خواتین لیڈی سرچرز پروگرام کوآرڈینیٹرز آرٹسٹس وہ بچیاں جنہوں نے اپنی محنت سے اسکرین پر آنے کا خواب دیکھا تھا وہ پیچھے رہ گئیں انہیں گھروں میں بٹھا دیا گیا ان کا روزگار چھین لیا گیا ان کی آواز کو آگاہی نہیں بلکہ خاموشی میں بدل دیا گیایہ سب کچھ صرف نااہل انتظامیہ سیاسی پشت پناہی اور میرٹ کی پامالی کا نتیجہ ہے ایک زمانہ تھا جب پی ٹی وی ملتان وسیب کی پہچان تھا لیکن آج یہ ایک ایسے گڑھ میں بدل چکا ہے جہاں نہ صرف خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ ان کی کردار کشی کو ادارہ جاتی طور پر نظرانداز کیا جاتا ہے 61ویں سالگرہ منانے سے پہلے پی ٹی وی کو یاد رکھنا ہوگا کہ ادارے تقریبات روشنیوں اور کیک کاٹنے سے نہیں جیتے ادارے انصاف احتساب شفافیت اور انسانیت سے زندہ رہتے ہیں اسی لیے میرا مطالبہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب وزیراعظم شہباز شریف صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ جو ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتے ہیں فوری طور پر پی ٹی وی ملتان مرکز کا جامع آڈٹ کروائیں اس آڈٹ کا مقصد صرف گنہگاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان خواتین اور مرد ملازمین کی بھی دادرسی ہونی چاہیے جن کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافیاں ہوئیں میری آواز کسی فرد کے خلاف نہیں یہ پورے نظام کی اصلاح مظلوم ملازمین کی داد رسی اور پی ٹی وی ملتان کی اصل ساکھ کی بحالی کے لیے ہے اگر پی ٹی وی واقعی اپنی سالگرہ کو جشن بنانا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنے گھر کے اندر کی صفائی کرنی ہوگی کیونکہ جب تک انصاف نہیں ہوگا تب تک کوئی تقریب کوئی کیک کوئی روشنی اس گھٹن اس درد اور اس سچ کو نہیں چھپا سکے گی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی ادارے کی ترقی پر کام کرنا ہوگا