ملالہ یوسف زئی کا پیغام

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ملالہ فنڈ کے زریعے پاکستان کی لڑکیوں کی تعلیم میں 330,000 ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔جس میں مقامی تنظیمیں اس گرانٹ کو استعمال کرتے ہوئے لڑکیوں کو سکول بھیجنے میں حائل روکاٹوں کو دوران کے سکول جانے کے عمل کو یقینی بنائیں گی۔پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر پوشیدہ تعلیمی اخراجات جس میں غیر محفوظ خستہ حال سکول،سکولوں میں اساتذہ کی کمی،کتابوں کی کمی،فرنیچر کی کمی سفری سہولیات کی دشواری، تعلیم کے لیے کم بجٹ کو بھی ختم کیا جائے۔حالیہ سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ سکولوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔پاکستان میں 13 ملین سے زائد لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ پاکستان میں 13 ملین سے زائد لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں و ہ سکینڈری سکول تک بھی تعلیم حاصل نہیں کرپاتیں۔ملالہ فنڈ کے ایجوکیشن نیٹ ورک میں شامل ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (MIED) اور امپاورمنٹ اینڈ انسٹیٹیشنل ڈویلپمنٹ (REPID)یہ دونوں تنظیمیں گلگت بلدستان اور سندھ کے دیہی علاقوں میں جاری کردہ فنڈ کے زریعے لڑکیوں کے تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ہمیں ہر لڑکی کے تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا ہے کیونکہ جب ایک لڑکی تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن کرتی ہے تو وہ صر ف اس کا مستقبل ہی نہیں بلکہ اس کے موجودہ اور مستقبل میں بننے والے خاندان کا مستقبل روشن ہوتا ہے جوکہ کہ ملکی ترقی کا بھی باعث بنتا ہے۔مجھے فخر ہے ان تنظیموں پر جن کی قیادت خواتین کرتی ہیں۔پاکستان میں بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں رہنے والا طبقہ نہایت ہی غریب ہے جو اپنے بچوں،بچیوں کی تعلیم نہیں دلواسکتا ہمیں ان غریب خاندانوں کی مدد کرتے ہوئے انکے بچوں،بچیوں کے تعلیم کے حصول کو آسان اور یقینی بنانا ہے۔پاکستان میں رہنے والے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو وسائل ہونے کے باوجود اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دلواتے اور ان کو بوجھ سمجھتے ہوئے ان کی جلد شادیاں کردیتے ہیں ہمیں ان خاندانوں میں شعور کو اجاگر کرتے ہوئے بچیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔