ڈائریکٹر افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر ایکسائز پنجاب کا بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
ملتان: حکومت کی جانب سے کسٹمز کے بعد محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کو بھی سمگلنگ کی بیخ کنی کے لیئے باقاعدہ ذمہ داری سونپ دی کاؤنٹر اسمگلنگ اسکواڈ آف ایکسائز پنجاب کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لئے، تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر سکواڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری کی نگرانی میں انچارج اسکواڈ سینئر ٹیکسیشن آفیسر مسعود قریشی کی قیادت میں کاؤنٹر اسمگلنگڑ اسکواڈ آف ایکسائز پنجاب نے گزشتہ روز چوک کمہارانوالہ ، شاہ رکن عالم کالونی ، گلشن مارکیٹ اور نیو ملتان سے ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ پیڈ اسمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لئے ۔انہوں نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے سگریٹس کی ضبطگی رپورٹ بنا کر فوکل پرسن ایف بی آر ولید بن سعید کو آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش کی جائے گی ۔ اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکسائز حکام نے بتایا کہ کارروائی کرنے والی ٹیم میں ایکسائز انسپکٹرز رانا سہیل سرور ، عمران کھیڑا اور عدنان وحید خان اور کانسٹیبلز راؤ نعمان ، شجاعت بلوچ، بلال بلوچ، ذیشان ڈوگر اور عمران شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید منظم اور فعال کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سیگریٹ کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے خصوصی طور پر کاؤنٹر اسمگلنگ اسکواڈ ایکسائز پنجاب تشکیل دیا گیا ہے ۔









































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 460
This Month : 10115
This Year : 57951
Total Visit : 162939
Hits Today : 1581
Total Hits : 790759
Who's Online : 7






















