ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے: سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید
ملتان : سابق ایم این اے سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان اور دیگر مسلم لیگ ن پارٹی ورکرز سے ملاقات کے موقع پر کیا انھوں نے پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو گئ ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے بری طرح مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ مسلم لیگ ن سے پیار کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف بھرپور عوامی خدمت کررہے ہیں جس کا رزلٹ ضمنی انتخابات میں مل گیا ہے انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو ترقی کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اسی طرح کام جاری رہا تو ہمارا ملک پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا اور عوام خوشحال ہو گی. ملک رمضان اعوان نے کہا عوام نے بتا دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو شکست دینا ممکن نہیں ہے مسلم لیگ ن عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ملک بھر میں تاریخی کام کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تاریخی کامیابی ملی ہے








































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 587
This Month : 4100
This Year : 32528
Total Visit : 89317
Hits Today : 614
Total Hits : 217499
Who's Online : 4



























