سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ،،، پاک–سعودی دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
راولپنڈی : سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک، سعودی عرب دیرینہ اور سٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور مضبوط شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، پاک فوج کے دستے نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








































Visit Today : 259
Visit Yesterday : 460
This Month : 10142
This Year : 57978
Total Visit : 162966
Hits Today : 1986
Total Hits : 791164
Who's Online : 9






















